کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کو مزید بڑھا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ جنوری کے لیے ایل پی جی کے اس گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی 10 روپے مہنگی ہوگئی، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: ملک کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، تھر پارکر میں کوئلے کے ذخائر دریافت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








