سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا قریبی ساتھی قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا کار سوار شخص ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا قریبی ساتھی تھا۔

 فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر پیش آیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیسری شادی کے شبہے پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ماجد ستی کے نام سے ہوئی جو سرگرم سیاسی کارکن اور شیخ رشید کا قریبی ساتھی تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ماجد ستی کو ٹانگوں پر گولیاں ماری ہیں، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے زخمی ماجد ستی جان کی بازی ہار گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو بے نظیر اسپتال سے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Related Posts