شادی شدہ زندگی میں سکون کا فارمولا؟ مریم نفیس نے بتایا اپنا خاص طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں چھوٹے موٹے جھگڑے اور اختلافات معمول کا حصہ ہیں لیکن وہ اور ان کے شوہر امان احمد ایک منفرد اصول پر عمل کرتے ہیں تاکہ رشتہ ہموار رہے۔ وہ جھگڑے کی رات الگ الگ کمروں میں سوتے ہیں۔

مریم نفیس نے یہ بات حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں بتائی جہاں انہوں نے گھریلو اور شادی شدہ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے جوڑوں کو مشورہ دیا کہ مسائل کو خاموشی سے نظر انداز کرنے کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کریں کیونکہ رابطہ مضبوط رشتے کی کنجی ہے۔

شو کے دوران صحت کے ماہرین نے بتایا کہ تناؤ یا جھگڑے کے وقت جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون زیادہ پیدا ہوتا ہے جو منفی سوچ کو بڑھاتا ہے۔ مریم نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر نے ایک طریقہ اپنایا ہے۔ جب بھی ہمارا جھگڑا ہوتا ہے ہم اس رات الگ کمروں میں سوتے ہیں۔ اس سے ہمیں سکون سے سوچنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عادت انہیں پرسکون رہنے اور اگلے دن زیادہ سمجھداری سے مسئلے پر بات کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اگلی صبح ہم ناشتے پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور معاملات کو پرامن طریقے سے حل کر لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول ان کے لیے ایک روٹین بن چکا ہے جو چھوٹے مسائل کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

مریم نفیس نے مارچ 2022 میں ڈائریکٹر امان احمد سے شادی کی تھی اور تین سال بعد مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔ یہ جوڑا کئی ٹی وی پروگراموں میں ایک ساتھ نظر آ چکا ہے جہاں وہ باہمی افہام و تفہیم اور کھلی بات چیت کے ذریعے مضبوط رشتے کے راز بتاتے ہیں۔

Related Posts