فلمی دنیا اور جانوروں کے حقوق کی تحریک کو ایک بھاری نقصان پہنچا ہے۔ فرانسیسی اداکارہ، گلوکارہ اور مشہور جانوروں کے حقوق کی علمبردار بریژیت باغدو91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن نے سینٹ ٹروپیز نے کی۔
بریژیت باغدو 1950 اور 1960 کی دہائی کی نمایاں فلمی شخصیات میں شمار ہوتی تھیں۔ وہ 1956 کی مشہور فلم And God Created Woman کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی تھیں۔ ان کی اداکاری اور سکرین پر موجودگی نے انہیں اس دور کی سب سے نمایاں شخصیات میں شامل کر دیا تھا۔
اپنی فلمی زندگی کے دوران بار دوا نے سینما، موسیقی اور ماڈلنگ سمیت متعدد شعبوں میں کام کیا۔ 1970 کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ اختیار کی اور اپنی توانائی جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے 1986 میں Brigitte Bardot Foundation کی بنیاد رکھی، جو آج بھی جانوروں کی بھلائی کے لیے عالمی سطح پر کام کر رہی ہے۔اگرچہ وہ اپنے جانوروں کے حقوق کے کام کی وجہ سے سراہا جاتی تھیں تاہم ان کے سیاسی اور سماجی بیانات بعض اوقات متنازعہ بھی رہے خاص طور پر نسلی، مذہبی اور تارکین وطن کے بارے میں۔ ان تنازعات کی وجہ سے انہیں متعدد بار قانونی مسائل اور سزائیں بھی ہوئیں۔
فرانسیسی صدر ایمنیول میکرون نے ان کے انتقال پر انہیں صدی کی ایک لیجنڈ قرار دیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ کئی دیگر سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے بھی بار دوا کو فرانسیسی ثقافت اور آزاد خیال سوچ کی علامت کے طور پر یاد کیا۔
بریژیت باغدو 1934 میں پیرس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا فلمی کیریئر ماڈلنگ اور بیلے ڈانس سے شروع ہوا اور جلد ہی وہ عالمی سطح پر مشہور ہو گئیں۔ وہ چار بار شادی کر چکی تھیں اور ایک بیٹے کی ماں تھیں۔
زندگی کے آخری برسوں میں بھی بار دوا نے جانوروں کے حقوق کے لیے اپنی وکالت جاری رکھی، اور ان کی فاؤنڈیشن آج بھی ان کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








