ہنی مون ٹرپ میں ایسا کیا ہوا؟ میاں بیوی نے 2 ہی روز میں خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہنی مون
(فوٹو: آن لائن)

ہنی مون ٹرپ پر سری لنکا جانے والا بھارتی جوڑا دلخراش انجام کا شکار ہوگیا۔ بھارتی شہر بنگلورو میں بیوی نے ہنی مون سے واپسی پر جان دے دی جبکہ شوہر نے 2 روز بعد 1000 کلومیٹر دور جا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 36سالہ سورج شوانا نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی جبکہ ان کی والسہ جینتی نے بھی خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی جو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس سے قبل سورج کی نو بیاہتا دلہن گنوری نے 2 ہی روز پہلے بنگلورو میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔ 26سالہ دلہن کی موت کے بعد ان کے والدین نے سورج کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے اور جہیز کیلئے ہراسانی کا مقدمہ درج کرادیا۔

رواں برس 29 اکتوبر کو شادی کرنے والے اس بھارتی جوڑے نے شادی کے فوراً بعد ہنی مون کیلئے سری لنکا کا رخ کیا تھا۔ تاہم ایک تکلیف دہ لڑائی کے بعد دونوں کو اپنا سفر ادھورا چھوڑ کر بھارت واپس آنا پڑا۔ گنوی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا۔

الزام کے مطابق گنوی کے سسرالی اسے جہیز کے معاملات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، اس ذلت اور تکلیف دہ ردِ عمل کے بعد وہ اپنی بیٹی کو گھر واپس لے آئے۔ منگل کے روز گنوی نے خودکشی کی جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ پہلے اس کے دماغ کو مردہ قرار دیا گیا، لیکن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وہ جمعرات کو انتقال کر گئی۔

بعد ازاں گنوی کے اہل خانہ نے سورج اور اس کے گھر والوں کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دولہا کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد سورج نے اپنی والدہ کو ساتھ لیا اور بنگلورو سے بھارت کے ایک اور شہر ناگ پور جا پہنچا۔

ہوٹل میں خودکشی کے بعد سورج کے بھائی سنجے شوانا نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی جبکہ سورج کی والدہ تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بے جا خاندانی دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

Related Posts