پولیس کی چرسی پارٹی کے خلاف سخت کارروائی! نشے میں دھت لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی شہر حیدرآباد میں نئے سال کی تقریبات کے دوران منشیات کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے پولیس نے کونڈا پور کے ایک پب پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کے روز کونڈا پور میں واقع کوئیک ایرینا پب میں ایگل ٹیم نے چھاپہ مارا۔ اس موقع پر کل 14 افراد کے ڈرگ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے آٹھ افراد کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پب میں نئے سال کے سلسلے میں ایک خصوصی کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں یوکرین کے معروف ڈی جے آرباٹس کی پرفارمنس شامل تھی۔ اسی تناظر میں سائبرآباد پولیس کے تعاون سے ایگل ٹیم نے شہر کے مختلف پبز میں تلاشی مہم چلائی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دس دنوں کے دوران منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 27 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار شدگان میں 17 منشیات استعمال کرنے والے افراد شامل ہیں، جن میں پانچ غیر ملکی خواتین بھی بتائی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی جن میں 68 گرام کوکین، 50.5 گرام ایم ڈی ایم اے اور 382 کلوگرام گانجا شامل ہے، جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Posts