سونے کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی دل جھوم اٹھے! جانیں 29 دسمبر کو فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 29 دسمبر 2025 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 715 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 323 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 510 روپے پر آ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 332 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 75 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 284 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 923 روپے میں فروخت ہوئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 478 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت 3.32 ڈالر کمی کے بعد 76 ڈالر فی اونس رہی۔

؎آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور سونے کی خالصیت 999 (24 قیراط) برقرار ہے۔

Related Posts