پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے نئی بھرتی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف محکموں میں 100 سے زائد اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
سرکاری اشتہار کے مطابق یہ اسامیاں سینئر، مڈ لیول اور ٹیکنیکل عہدوں پر مشتمل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز کے لیے 18 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہ 1,96,250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے 26 نشستیں رکھی گئی ہیں، ہر ایک کی تنخواہ 1,31,250 روپے ہوگی۔
صرف شناختی کارڈ نمبر اور پتہ درج کریں، آن لائن اپلائی کریں اور پائیں برقی اسکوٹر
سب سے زیادہ 40 اسامیاں افسران (پروگرامز) کے لیے ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہ 93,750 روپے ہے۔ اس کے علاوہ انگلش، ریاضی، سائنس اور اردو کے مضامین میں 8 سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔ اشتہار میں نیٹ ورک سپورٹ انجینئرز اور ایگزیکٹو اسسٹنٹس کے لیے بھی مواقع دیے گئے ہیں۔
سپورٹ اسٹاف کے لیے 10 ڈرائیورز کی آسامیاں رکھی گئی ہیں، جنہیں ماہانہ 57,500 روپے تنخواہ دی جائے گی۔
امیدواروں کی عمر 33 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ تفصیلی اشتہار میں تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر شرائط کا ذکر کیا جائے گا، جو آنے والے دنوں میں جاری ہوگا۔
یہ بھرتی نوٹس 26 ستمبر 2025 کو شائع ہوا اور درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کریں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ مکمل بھرتی رہنما ہدایات کے ساتھ جاری کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








