صمود فلوٹیلا خطرے میں، مفتی تقی عثمانی نے مسلم دنیا کو جھنجھوڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتی تقی عثمانی، فائل فوٹو

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” غزہ کی سمت بڑھ رہا ہے اور جلد ہی رسک زون میں داخل ہونے والا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے اس قافلے کو روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کیلئے ہفتے کی شام ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز بھی روانہ کر دیے ہیں تاکہ کسی ممکنہ حملے یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

اس صورتحال پر بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسپین اور اٹلی نے صمود فلوٹیلا کی ہمراہی کے لیے جہاز اس لیے بھیجے ہیں تاکہ اگر قافلے پر حملہ ہو تو متاثرین کو امداد پہنچا سکیں، کیا مسلمان ممالک انسان دوستی کے اس ادنیٰ مظاہرے سے بھی قاصر ہیں؟”

انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ کے ذریعے عالم اسلام کی حکومتوں کو جھنجھوڑنے اور ان کا فرض یاد دلانے کی کوشش کی ہے اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts