ساڑھی سے شیروانی تک، تہوار کی چمک میں فیشن کی دھوم، دیکھئے بالی ووڈ فنکاروں کے دلکش دیوالی لکس

تازہ ترین

تازہ ترین

دیوالی کے رنگ، فوٹو غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ کے ستارے 2025 کی دیوالی کے موقع پر ایسے فیشن انداز پیش کر رہے ہیں جو روایتی بھارتی لباس کو جدید، فیشن سے بھرپور انداز اور آرائش و راحت کے امتزاج کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔

ایک اہم مشاہدہ یہ بھی ہے کہ اس دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ کی فیشن دنیا دو واضح مگر ایک دوسرے کے برعکس رجحانات کے زیرِ اثر دکھائی دے رہی ہے۔

ایک طرف ’’میگزیملسٹ گلیمر‘‘ (زیادہ چمک دمک والا) انداز نمایاں ہے جس کی نمائندگی منیش ملہوترا جیسے ڈیزائنرز کر رہے ہیں۔ اس میں زیادہ چمک دار کپڑے، بھاری دھاتوں جیسے رنگ، سیکوئن والی ساڑھیاں اور ڈرامائی جدید کٹس شامل ہیں۔

اہم رجحانات میں چمک دار میٹلک رنگ، روایتی لباس پر جدید انداز کے تجربے اور گہرے قیمتی پتھروں جیسے رنگوں کا استعمال شامل ہے۔

دوسری جانب ’’انڈر اسٹیٹڈ ہیریٹیج‘‘ (سادگی اور ورثے) کا انداز سامنے آ رہا ہے جسے سابیا ساچی فروغ دے رہے ہیں۔ یہ انداز کم آرائش، ہلکے ٹرانسپیرنٹ کپڑوں، متوازن اسٹائلنگ اور روایتی ہندوستانی دستکاری کی سادگی و خوبصورتی پر زور دیتا ہے۔

ایکسسریز (زیورات) میں جہاں روایتی پوتلی بیگ اب بھی مقبول ہے، وہیں زیورات میں بھاری ہاروں کے بجائے نمایاں چوکر سیٹس (اکثر مندر کے طرز سے متاثر) اور جدید اسٹائل کے ایئرنگز، مثلاً ایر کفز اور تہہ دار ڈیزائنز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ ہیں آپ کے پسندیدہ فنکاروں کے دیوالی لک، انسٹاگرام پر دیکھیے۔

انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام

Related Posts