عوام کا بھرکس نکالنے کی تیاریاں! 15 نومبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Fuel prices likely to see huge rise for next fortnight
FILE PHOTO

اسلام آباد: ملک میں 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی سمری تیار کر لی گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تیل و گیس کی نگران اتھارٹی (اوگرا) 15 نومبر کو اپنی ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

اس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایک مشترکہ سمری وزیرِاعظم کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی جو آئندہ پندرہ روز کے لیے مؤثر رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اس ممکنہ اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

خیال رہے کہ یکم نومبر کو پاکستان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل میں بھی 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا جس سے اس کی قیمت 162 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

Related Posts