پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل سے ایک اور افسوسناک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس نے معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات پر گہرا سوال اٹھا دیا ہے۔وائرل ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار کو اسکول جاتی ہوئی معصوم طالبات کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موقع سے فرار ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں یہ خوش کن منظر بھی دیکھا گیا جب گلی کے ایک کونے میں بیٹھے نوجوان نے یہ شرمناک منظر دیکھا اور فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم پر بالٹی نما چیز پھینکی مگر بدقسمتی سے وہ شخص تیزی سے موٹرسائیکل بھگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے نہ صرف اس بہادر نوجوان کو سراہا بلکہ ایسے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں خاص طور پر چھوٹے شہروں اور قصبوں میں اس طرح کے شرمناک واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم بحیثیت معاشرہ جاگ جائیں کیونکہ اگر ایسے مجرموں کو کھلی چھوٹ ملی تو ہماری بیٹیوں کا اسکول جانا بھی مشکل ہوجائے گا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ سب سے متاثر کن لمحہ وہ تھا جب ایک دور بیٹھے نوجوان نے اپنی جگہ سے اٹھ کر جنسی درندے پر بالٹی پھینکی لیکن افسوس کہ ہم اب بھی ایسے مناظر دیکھنے پر مجبور ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








