اورماڑا :مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید14 افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا۔
گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 7 جوان اور کمپنی کے 7 گارڈ شہید ہوئے تھے۔
شہداء کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح ضلع لسبیلہ میں ادا کی گئیٗایف سی بلوچستان کے سینئر عہدیداروں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ غیاث اللہ لانگو نے کہا کہ حملے کے دوران حملہ آور وں نے راکٹ لانچر اور ہیوی مشین گن کا استعمال کیا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔