پولیس اہلکار کے ظلم کی شکارلڑکی کی سندھ ہائیکورٹ کے باہر خودکشی کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

Girl threatens suicide in front of high court

کراچی : پولیس اہلکار کے مبینہ ظلم سے تنگ لڑکی کی سندھ ہائیکورٹ کے باہر خودکشی کی دھمکی دیدی ہے،ایک سال قبل سانگھڑ سے کراچی نوکری کے لیے آنیوالی ثمینہ کو سندھ پولیس کا ایک اہلکار گزشتہ سال زبردستی گھر میں آگیا تھا۔

متاثرہ لڑکی ثمینہ کاکہنا ہے کہ مبینہ پولیس اہلکار عادل نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج ہے لیکن سچل پولیس بجائے ملزم کو گرفتار کرنے کے عادل مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہاہے۔

مزید پڑھیں:آئی جی تبدیل: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

مجھےمقدمہ واپس لینے کے لیے دھمکایا جارھا ھےمجھے اور میرے گھر والوں کی جان کو خطرہ ہے ،آئی جی سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ میری مدد کریں ورنہ میں سندھ ہائیکورٹ کے سامنے خود کشی کر لوں گی۔

Related Posts