وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر کابینہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔ کابینہ کو پی ایم ڈی سی (میدیکل اینڈ ڈینٹل کونسل) اور پاکستان میڈیکل کمیشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے پر تبادلۂ خیال کرے گی جبکہ اس دوران ایک اسپیشل اینٹی ڈرگ کورڈ جج کی اسلام آباد میں تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ 28 فروری کو کیا جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےنئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دی۔

مشتاق مہر  22 گریڈ کے افسر کے طور پر آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے  جبکہ اس سے قبل وہ کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری 

Related Posts