سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ! جانیں آج کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 10 مارچ 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق آج مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط کے معیار کا 10 گرام سونا 462,587 روپے ہو گیا، جو گزشتہ قیمت سے 5 ہزار 316 روپے زیادہ ہے جبکہ 22 قیراط کے معیار کا 10 گرام سونا بھی 424,053 روپے سے بڑھ کر 429,926 روپے ہو گیا جس میں 4 ہزار 873 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط چاندی کا فی تولہ ریٹ 460 اضافے سے 9,814 روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام چاندی 394 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8,413 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,168 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 5,230 ڈالر ہو گئی ہے جو 62 ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 88.70 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 93.30 ڈالر ہو گئی ہے، جو 4.6 ڈالر کا اضافہ ہے۔

Related Posts