لیلۃ القدر کی تلاش! سعودیہ میں ہزاروں افراد اعتکاف میں؛ پاکستان میں آج آغاز ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو' فائل)

رمضان کے بابرکت آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں اعتکاف کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے بعد تقریباً 15 ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا آغاز ہو چکا ہے اور معتکفین لیلۃ القدر کی تلاش میں طویل عبادات اور دعاؤں میں مشغول ہیں۔ زائرین اور معتمرین بھی اس روحانی ماحول کا حصہ بن کر عبادات میں شریک ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے سبب بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا رش غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے جس نے عبادت گزاروں کے لیے خاص انتظامات کی ضرورت پیدا کر دی ہے۔

پاکستان میں لاکھوں فرزندان اسلام آج 10 مارچ بروز منگل کو اعتکاف بیٹھیں گے جس کے کیلئے ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں جبکہ مساجد کی انتظامیہ کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے ہدایت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہات کی مساجد میں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اور رات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے ۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔

Related Posts