پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی! جانتے ہیں پاکستان میں سونا کتنا سستا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs8,400 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے نزولی رجحان کا عکس ہے ،آج دوپہر کو نئے ریٹس آنے تک ملک میں گزشتہ روز کے نرخوں پر ہی کاروبار ہوگا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2228 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہو گئی۔

یہ کمی اس اضافے کے بعد سامنے آئی ہے جو ہفتے کے روز ریکارڈ کیا گیا تھا، جب سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا اور نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے تک جا پہنچی تھی۔

Gold price drops Rs2600 per tola

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کی کمی کے بعد 3,331 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ بدستور 3508 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

Related Posts