پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو بین الاقوامی منڈی کے رجحان کے مطابق ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار روپے تک آگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے پر آ گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی سطح پر مستحکم رہا تھا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 618 ڈالر پر بند ہوا۔
اس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی اور فی تولہ 32 روپے کم ہو کر 4 ہزار 326 روپے پر آ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








