پاکستان میں سونا مزید سستا! آج 16 اگست کو فی تولہ قیمت کتنی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold price remains stable in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

عالمی سطح پر سونے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

جمعہ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 344 ڈالر پر آ گیا جس کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 1000 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے پر آ گئی۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 4 ہزار 72 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 3 ہزار 491 روپے پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر اور دیگر کرنسیوں میں اعتماد بڑھنے سے قیمتی دھاتوں کی طلب کم ہوئی ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

Related Posts