پاکستان میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 1500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 119 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 81 ہزار 612 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا تاہم پاکستان میں چاندی کی قیمتیں بدستور مستحکم رہیں۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 4013 روپے اور دس گرام 24 قیراط چاندی 3440 روپے پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








