کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے فی تولہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آج دن کے اوقات میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 750 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2000 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 358روپے کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوگئی۔ بدھ کے روز بھی پاکستان میں 1تولہ سونے کی قیمت میں 1ہزار 500روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آج (جمعرات کو) عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 174 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی۔ آل اکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 600روپے ہے، جس میں آج کوئی کمی بیشی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ روپے کی بے قدری کا عکاس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








