پاپ کی ملکہ کہلانے والی امریکی گلوکارہ میڈونا کا شمار دنیائے موسیقی کے صفِ اوّل کے فنکاروں میں ہوتا ہے جس نے اپنے کمالِ فن سے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔
معروف گلوکارہ میڈونا نے اپنے حالیہ شو دی سیلیبریشن ٹور کے دوران مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ جولائی میں انہیں بیکٹیریل انفیکشن کے باعث آئی سی یو میں داخل ہونا پڑا جو کافی خوفناک صورتحال تھی۔
اداکارہ و گلوکارہ میڈونا نے اپنے طبی عملے میں شامل ڈاکٹر ڈیوڈ اور دیگر افراد کا تعارف کرایا جو دیگر مداحوں کے ہمراہ شو دیکھ رہے تھے اور بتایا کہ جب وہ کوما سے بیدار ہوئیں تو جاگتے ہی پہلا لفظ ”نہیں“ ادا کیا۔
گلوکارہ میڈونا نے کہا کہ میں دھوپ سے نفرت کرتی ہوں اور یہ ہمیشہ سے میرا معمول رہا ہے۔ اپنے گھر کے عقب میں بیٹھنا اور دھوپ سینکنا مجھے ہمیشہ مشکل ہی لگتا رہا ہے۔ مجھے علم ہے یہ کافی عجیب ہوگا۔
پینسٹھ سالہ گلوکارہ میڈونا نے کہا کہ کوما کے دوران مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری جسمانی توانائی واپس کب ملے گی۔ مجھے تمام تر صورتحال سے یہی سبق ملا کہ جو ہورہا ہے، اسے ہونے دوں۔
آخر میں گلوکارہ میڈونا نے کوما کے دوران مدد کرنے پر اپنے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ گلوکارہ میڈونا کے نت نئے گانے مسلسل ہٹ ہوتے ہیں۔ میڈونا کا تازہ گیت معروف گلوکار ویکنڈ کے ساتھ کافی مشہور ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








