عوام کیلئے خوشی کی خبر!پاکستان میں سونا سستا، آج جمعہ 3 اکتوبر کو فی تولہ قیمت؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 28, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کے نرخ نیچے آگئے۔

سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج سہ پہر تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 2500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم! نادرا ایپ میں جدید ترین اپڈیٹس شامل

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جو 1965 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 20 ہزار 481 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3865 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 13 روپے بڑھ کر 4839 روپے اور 10 گرام چاندی 11 روپے اضافے کے ساتھ 4148 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ13 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور یہ 47اعشاریہ40 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

Related Posts