سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی! جانیں 3 دسمبر 2025 کے تازہ ترین ریٹس کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بدھ 3 دسمبر 2025 کو سونے کے ریٹس میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم چاندی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی اور اس کی قیمت 786 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 48 ہزار 290 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کے نرخ؛

آج صرافہ بازار میں سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔24 قیراط فی تولہ چاندی 81 روپے بڑھ کر 6085 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے اضافے کے ساتھ 5216 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی صرافہ بازار:

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا دباؤ کا شکار ہے جہاں قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.81 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 58.13 ڈالر ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے۔

Related Posts