پاکستان میں سونا مزید مہنگا! آج پیر 8 ستمبر کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold Prices in Pakistan Reach Rs377,900 Per Tola on Sunday, September 7, 2025
(فوٹو؛ فائل)

کراچی سمیت ملک بھر میں اتوار 7 ستمبر 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ آج سہ پہر کو نئے نرخ کے اجراء تک برقرار رہے گی۔

ہفتہ اور اتوار کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں سونے کی قیمتیں یکساں رہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سیشن میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ فی تولہ 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگئی۔ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا تھا، جو ایک نیا ریکارڈ بھی تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3552 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) ریکارڈ کی گئی جس میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ فی تولہ 4315 روپے پر برقرار رہی۔

Related Posts