پاکستان میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی عالمی مارکیٹ کے معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ اسی معیار کے 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہو گئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 157 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 81 ہزار 438 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 2,354 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا جو 2 ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات میں غیر یقینی صورتحال اب بھی قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے، اور سرمایہ کار امریکی معاشی اعداد و شمار اور جغرافیائی سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جہاں پاکستان میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 59 روپے بڑھ کر 4 ہزار 72 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے بڑھ کر 3 ہزار 491 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 38 اعشاریہ 39 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی، جو صفر اعشاریہ 59 ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








