سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں! الیکٹرک بائیکس ملے گے وہ بھی آسان اقساط میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹول فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک خوش آئند اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی الیکٹرک بائیک پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس سکیم کے ذریعے ملازمین کو آسان قسطوں میں برقی بائیکس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر ایک اہم اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام الناس کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئی اہم منصوبوں پر اصولی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے دس مختلف اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع کو ان جدید بسیں کی سہولت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الیکٹرک بائیک پروجیکٹ شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملازمین کو قسطوں میں برقی بائیکس مل سکیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولیات نہ صرف شہریوں کا قیمتی وقت بچائیں گی بلکہ صاف ستھرے ماحول کی طرف ایک اہم قدم بھی ثابت ہوں گی۔

Related Posts