گورنر پنجاب نے صوبے کے سیاسی بحران سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، حمزہ شہباز کی شکایت

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے سیاسی بحران سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، حمزہ شہباز کی شکایت
گورنر پنجاب نے صوبے کے سیاسی بحران سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، حمزہ شہباز کی شکایت

گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی و غیرقانونی، جعل ساز وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ صوبے میں سیاسی اور قانونی تعطل سے واقف ہیں اور اس تمام تر صورت حال سے سرکاری طورپرآپ کو اوردیگراداروں کے سربراہان کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عثمان بزدار کا بطوروزیراعلی استعفیٰ متنازع ہے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی جبکہ غیرقانونی اورجعل سازی سے آنے والے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے 16 اپریل سے صوبے کویرغمال بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے 4 سالوں سے سی پیک پر ایک بھی ڈالر خرچ نہیں کیا، احسن اقبال

مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئینی و قانونی طورپرجومیرے اختیارمیں تھا وہ میں نے خط میں بطور سند لکھ دیا ہے ’میرا قوم سے وعدہ ہے کہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس ’سیسیلین مافیا‘ کا مقابلہ کروں گا۔‘

خیال رہے کہ گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ جلد ہی غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ کے قبضے میں موجود دفاتر اور سرکاری وسائل چھڑوالیے جائیں گے۔

گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے مذکورہ خط میں لکھا ہے کہ بڑے سے بڑا عہدہ یا کُرسی نہ ہی انسان کو بڑا بناتی ہے اور نہ ہی ہمیشہ قائم رہتی ہے، اس کے لیے اپنی ذمے داری اور فرائض کو ایمان داری سے نبھانا پڑتا ہے کیوں کہ آپ کے جانے کے بعد یہی کردار تاعمر آپ کی شناخت بنتا ہے۔

Related Posts