ایف سی میں ہزاروں خواتین و مرد اہلکاروں کی بھرتی کا اعلان، مکمل تفصیلات اور طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt announces FC recruitment across Pakistan: Full details here
YOUTUBE

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں اپ گریڈ کی گئی وفاقی کانسٹیبلری (ایف سی)میں ملک بھر سے 3229 نئے کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت سابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ایک مکمل وفاقی فورس میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو اب پورے ملک میں خدمات انجام دے گی۔

حکومت نے اس بھرتی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کے لیے مخصوص کوٹہ مقرر کیا ہے تاکہ ہر خطے کی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

پنجاب: 20 فیصد کوٹہ، 646 اہلکار

سندھ: 20 فیصد کوٹہ، 646 اہلکار

بلوچستان: 20 فیصد کوٹہ ، 646 اہلکار

خیبرپختونخوا: 20 فیصد کوٹہ ، 646 اہلکار

آزاد جموں و کشمیر: 10 فیصد کوٹہ، 323 اہلکار

گلگت بلتستان: 6 فیصد کوٹہ ، 193 اہلکار

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری: 4 فیصد کوٹہ ، 129 اہلکار

بھرتی کے لیے حکومت نے درج ذیل اہلیت کے اصول طے کیے ہیں:

عمر کی حد: 18 سے 22 سال

تعلیمی قابلیت: میٹرک یا انٹرمیڈیٹ (دوسری ڈویژن میں) یا مساوی تعلیم

مرد امیدواروں کے لیے کم از کم قد: 5 فٹ 10 انچ

خواتین امیدواروں کے لیے کم از کم قد: 5 فٹ 5 انچ

امیدواروں کو جسمانی فٹنس کے امتحان اور تحریری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، جس کے بعد انہیں وفاقی کانسٹیبلری کا حصہ بننے کا موقع دیا جائے گا۔

یہ اقدام نہ صرف وفاقی سیکورٹی فورسز کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ ملک کے نوجوانوں کو قومی خدمت کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Related Posts