پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جب کے ایس ای100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 145818اعشاریہ 71 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز یہ انڈیکس 145088اعشاریہ 49 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ مسلسل دوسرے دن ہے جب مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، اس سے قبل بدھ کے روز بھی مارکیٹ میں 2051اعشاریہ 33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جو 1اعشاریہ 43 فیصد اضافہ بنتا ہے اور انڈیکس 143037اعشاریہ 17 سے بڑھ کر 145088اعشاریہ 50 پوائنٹس تک جا پہنچا تھا۔
کاروباری دن کے دوران 78 کروڑ 84 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہواجبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 54 کروڑ 97 لاکھ تھی۔ حصص کی مالیت میں بھی واضح اضافہ ہوا، جو 37 ارب روپے سے بڑھ کر 52 ارب 78 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔
کل 484 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 264 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 192 کے حصص کی قیمتوں میں کمی آئی، جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سب سے زیادہ سود مند کمپنیوں میں بینک آف پنجاب 6 کروڑ 75 لاکھ حصص کے ساتھ، نیشنل بینک 4 کروڑ 91 لاکھ حصص کے ساتھ، اور فرسٹ داؤد پراؤپریٹی 4 کروڑ 46 لاکھ حصص کے ساتھ شامل رہیں۔
سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں دیکھنے میں آیا، جو 1419اعشاریہ 87 روپے فی حصص کے اضافے کے بعد 30935اعشاریہ 90 روپے پر بند ہوئے۔
دوسرے نمبر پر نیسلے پاکستان لمیٹڈ رہا جس کے حصص کی قیمت میں 869اعشاریہ 83 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 9568اعشاریہ 15 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی، جس کی قیمت میں 321اعشاریہ 66 روپے کمی ہوئی اور وہ 33092 اعشاریہ 14 روپے پر بند ہوا جبکہ اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں 49 اعشاریہ 4 روپے کمی ہوئی اور وہ 2130 اعشاریہ 99 روپے پر بند ہوئے۔
یہ رجحان ملک کی معیشت میں بہتری کی امید اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر سمجھا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ بھی اس بہتری کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








