حکومت کا 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
حکومت کا 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے 25 دسمبر اور 26 دسمبر 2023 کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق بروزپیر25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اس عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے جاری کر دیا ہے۔اس موقع پر میونسپل کونسلز اور دیگر متعلقہ حکام بھی چھٹی کریں گے۔

اس کے علاوہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ 26 دسمبر کی چھٹی کا اطلاق صرف مسیحی برادری کے ملازمین پر ہوگا۔

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلاء، قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔وزیراعظم

اس دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ لوکل کونسلز اور اتھارٹیز بھی بند رہیں گی۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Posts