کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناگن چورنگی کے پل کے نیچے گرین لائن کے ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آگیا تھا، گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تیز رفتار بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے ٹکرائی جس کے باعث بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

بتایا جارہا ہے کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جبکہ حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے ہیں۔

بس حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثےمیں گرین بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ بس میں موجود متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر نکلے ہیں۔

Related Posts