واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سرِ فہرست ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے آگاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔
مریم نواز سے ن لیگ کی سینئر قیادت فاصلہ اختیار کر رہی ہے، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








