ہنسیکا موٹوانی کو طلاق، اپنی دوست کے سابق شوہر سے شادی ہی کیوں کی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہنسیکا موٹوانی
(فوٹو: آن لائن)

معروف بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو جے پور میں ہونے والی شاہانہ شادی کے تقریباً 3سال بعد علیحدگی کا سامنا ہے، ممبئی کی عدالت نے طلاق کا فیصلہ سنا دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنی دوست کے سابق شوہر سے شادی ہی کیوں کی تھی؟

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے تقریباً 3 سال قبل ایک شاہانہ محل میں کاروباری شخصیت سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین باہمی رضامندی سے علیحدگی ہوگئی ہے اور دونوں نے اتفاق کیا کہ ان کا رشتہ ناقابلِ تلافی طور پر ٹوٹ چکا ہے جبکہ دونوں جولائی 2024 سے ہی علیحدہ رہائش رہ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laughing Colours | Humor | Fun (@laughingcolours)

حال ہی میں دونوں نے باضابطہ طور پر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلاق کی درخواست میں کہا گیا کہ ہنسیکا موٹوانی اور شوہر کے مابین معمولی معاملات پر بھی بار بار اختلافات جنم لیتے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کا ایک چھت تلے رہنا مشکل ہوگیا۔ خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی صلح کرانے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔

اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ نے سہیل کھتوریا سے کسی بھی قسم کے مالی تصفیے کی درخواست نہیں کی۔ سوشل میڈیا صارفین کے مابین شادی ختم ہونے پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب ہنسیکا موٹوانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی کئی تصاویر حذف کردیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنسیکا موٹوانی کی شادی اس دعوے کی وجہ سے تنازعے کا شکار ہوئی کہ انہوں نے اپنی دوست کے سابق شوہر سے شادی کی تھی۔ ہنسیکا سے شادی سے پہلے سہیل کھتوریا کی شادی 2016 میں رنکی بجاج سے ہوئی تھی اور چند سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ہنسیکا اور سہیل کی منگنی کے اعلان پر سہیل اور رنکی کی شادی کی پرانی ویڈیوز دوبارہ سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔

ویڈیوز میں ہنسیکا موٹوانی شادی کی تقریبات میں شریک نظر آئیں، جس پر ہنسیکا موٹوانی پر مختلف الزامات لگائے گئے۔ تاہم اداکارہ اور شوہر سہیل کھتوریا نے کہا کہ ان کی شادی پہلے ہوچکی تھی لیکن اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا اور ایسا دکھایا گیا کہ جیسے علیحدگی کی وجہ ہنسیکا موٹوانی بنیں، لیکن یہ غلط اور بے بنیاد ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہنسیکا موٹوانی کی سہیل کھتوریا سے طلاق کے بعد ایک بار پھر یہ بحث جنم لے چکی ہے کہ کیا انہیں اپنی دوست کے سابق شوہر سے شادی کیلئے ہاں کہنی چاہئے تھی یا نہیں؟ کیونکہ دونوں کے مابین طلاق کے باعث شادی کا فیصلہ پہلے ہی غلط ثابت ہوچکا ہے، جس پر تاحال اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related Posts