سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

عاصم بخاری
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

معروف پاکستانی اداکار اور فلم و ڈرامہ آرٹسٹ عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ گزشتہ 15روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں اور اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ شب کوما میں چلے گئے تھے۔ 76سالہ عاصم بخاری طویل عرصے سے دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں طبی امداد دی گئی۔

تاہم عاصم بخاری جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ انہوں نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی اور اپنے مداحوں سے داد بھی وصول کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by D R E J A Z W A R I S (@drejazwaris)

متعدد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے عاصم بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم بخاری کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پر نہیں کیاجاسکے گا۔

عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Posts