بھارتی آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہاردک پانڈیا اپنی اہلیہ نتاسا سے علیحدہ ہوگئے۔ بھارتی آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پر پہلے سے زیر گردش خبروں کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیان میں ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاسا کے ہمراہ مشترکہ بیان جاری کیا۔
بیان میں ہاردک پانڈیا اور اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے باہمی رشتے کو اپنا سب کچھ دیا اور اب یہ سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہوجانا ہی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے جبکہ علیحدگی ہماری زندگی کا ایک مشکل فیصلہ تھا۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ میں اور اہلیہ نتاشا ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور جس طریقے سے ہم نے ایک خاندان کی طرح ساتھ وقت گزارا، اس پر خوشی ہے۔ ہم اپنے بیٹے آگستیا کیلئے والدین کا مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بھارت کیلئے اہم کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ہمارا بیٹا آگستیا ہماری زندگی کا مرکز رہے گا۔ بطور والدین ہم دونوں اپنے بیٹے کی خوشی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








