آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ 10 دسمبر 2025 کے لیے سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کر دیئے جس کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 3,79,854 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 934 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3,48,212 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
چاندی کی قیمتیں
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 265 روپے اضافے سے 6367 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 227 روپے مہنگی ہوکر 5458 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ
بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے سے 4207 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 2.65 ڈالر اضافے سے 60.95 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








