شہر قائد میں 14 سے 16 جولائی کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم اکثر علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی بوندا باندی کاامکان ہے لیکن تیز یا موسلادھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلا مون سون سسٹم میں 15 جولائی سے داخل ہوگا جس کے بعد 15 تا 17 جولائی کے درمیان ہلکی بارش، تیز ہواؤں اور ممکنہ بادلوں کے جھکڑ متوقع ہیں۔
صوبہ سندھ کے دوسرے اضلاع، خصوصاً تھرپارکر، میرپورخاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور، اور حیدرآباد میں 15 تا 17 جولائی کے دوران درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے سندھ میں نمی کے ساتھ مون سون کے تیز سلسلے داخل ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ مزید مستحکم ہوگا۔ خاص طور پر 13 جولائی کی شام سے مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے سے بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
سندھ کے دیگر اضلاع (جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، حیدرآباد، میرپورخاص وغیرہ) میں 15 تا 17 جولائی کے دوران درمیانی درجے کی بارش، گرج چمک اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








