نئی دہلی: بھارت میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں، جس کے باعث ہر چیز تہس نہس ہوگئی۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افراد جان سے گئے، درجنوں افراد لاپتہ ہیں، جب کہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں:کراچی، ملیر ندی میں ڈوب جانے والی کار سے لاپتہ خاتون کی لاش بھی برآمد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








