محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس سے شہر قائد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا دباؤ ایک بارش برسانے والا سسٹم تشکیل دے رہا ہے جو 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی سسٹم کے تحت ہلکی سے تیز بارش کا امکان موجود ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے۔ شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہر میں تیز بارش ہوئی تو اربن فلڈنگ یعنی شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے جس سے خاص طور پر کراچی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








