پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے گھیرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کو پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے گھیرا ہوا ہے اور وہ انھیں یہ بتارہے ہیں کہ ہم یہاں پر آپ کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جنید صفدر سے سوال کیا کہ ’میرا نام شایان علی ہے، آپ کو پتا ہے کہ ہم آپ کی فیملی کے خلاف کیوں ہیں؟‘
اس پر جنید صفدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ احتجاج کریں، اس کا آپ کو حق حاصل ہے لیکن اس کو پُرامن رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے جنید صفدر کے اس ردعمل کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ اسے ہم تربیت کرتے ہیں جبکہ دوسرے کا کہنا تھا اس آدمی کے صبر اور سکون کو سلام، جنید صفدر واقعی میں بہت اچھے انسان ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








