ہیرو رات کو کمرے میں بلاتے تھے اور پھر؛ بولڈ ادکارہ ملکہ شیراوت کا شرمناک انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملکہ شیراوت جنہوں نے 2003 میں فلم خواہش سے اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی ڈیبیو فلم اپنے وقت کی سب سے متنازع فلموں میں سے ایک تھی جس کی وجہ اس کے بولڈ مناظر اور تقریباً 17 کسنگ سینز تھے جس نے ملکہ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ملکہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی چمکتی دنیا کے ایک تلخ راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح کچھ بڑے ہیروز انہیں رات کے وقت ملنے کے لیے بلاتے تھے اور نامناسب مطالبات کرتے تھے۔

ملکہ نے جذباتی انداز میں کہاکہ میں نے پردے پر بولڈ سینز دیئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میری نجی زندگی بھی ویسی ہی ہوگی۔ میں نے ہمیشہ ایسی حرکتوں سے انکار کیا لیکن اس کی قیمت بھی ادا کی۔ مجھے فلموں کے مواقع کم ملنے لگے

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ کئی نوجوان اداکاراؤں کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود بھی اس کا شکار ہوئیں۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ اسکرین پر بولڈ کردار ادا کرتی ہیں تو آپ سے ہر طرح کی توقعات رکھی جا سکتی ہیں یہ سوچ بالکل غلط ہے۔

ملکہ نے اپنے کیریئر میں اکشے کمار فیروز خان اور نانا پاٹیکر جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان کی بولڈ اور بے باک شخصیت نے انہیں نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ تک شہرت دی تاہم ان کے اس بے باک انداز کی وجہ سے وہ کئی تنازعات کا حصہ بھی رہی ہیں۔

آج کل ملکہ فلموں سے کچھ دور ہیں اور سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں۔ ان کے اس انکشاف نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی عزت اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی چاہے اس کی وجہ سے انہیں کیریئر میں نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے۔

Related Posts