جھاڑیوں میں چھپ کر ڈیٹنگ، ملالہ یوسفزئی نے شادی سے پہلے کی لو اسٹوری سے پردہ اٹھا دیا، پڑھئے پوری کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی، فائل فوٹو

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب “فائنڈنگ مائی وے” میں اپنی خفیہ لو اسٹوری سے بڑے ہی چٹپٹے انداز میں پردہ اٹھا دیا ہے۔
ملالہ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ان کے اور ان کے شوہر اثر ملک کے درمیان خاموشی سے رشتہ پروان چڑھ رہا تھا۔ وہ اکثر لوگوں اور جاننے والوں کی نظروں سے بچنے کیلئے خفیہ ملاقاتیں کرتی تھیں، یہاں تک کہ کبھی کبھار یونیورسٹی کی جھاڑیوں کے پیچھے چھپنا پڑتا۔

کتاب میں ملالہ نے لکھا کہ ان کے اور اثر کے درمیان ابتدائی گفتگو ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جس کے بعد یہ تعلق دوستی اور پھر محبت میں بدل گیا۔
ملالہ کے مطابق اثر ملک نے ان کی زندگی میں سکون، خوشی اور مزاح کا رنگ بھرا اور وہ اسی خلوص نے انہیں اثر ملک سے شادی پر مجبور کیا۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ ان کی یہ کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ زندگی میں جتنا بھی ہنگامہ ہو، محبت اپنی راہ خود بنا لیتی ہے۔
ملالہ کی کتاب Finding My Way اگلے ماہ عالمی سطح پر شائع کی جا رہی ہے اور مبصرین کے مطابق یہ ملالہ کی سب سے ذاتی اور جذباتی تصنیف ثابت ہو سکتی ہے۔

Related Posts