ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ شورکوٹ کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا، علاقہ خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنی گئیں۔
دہشتگردوں کے حملے کے دوران دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
افسوسناک واقعے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سنٹر میں سیکورٹی فورسز کے دستے بھی پہنچ گئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، پولیس کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔
پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز اے پی سی ٹریننگ سنٹر میں داخل ہو گئی ہیں ، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان صاحب زادہ سجاد سمیت ڈی ایس پی سٹی عدنان خان اور ایس ایچ او صدر بھی موقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور البرق کے دستے بھی پولیس ٹریننگ سنٹر میں داخل ہو گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








