صرف 15 منٹ میں قربانی کے جانور کی ہوم ڈیلیوری! سہولت یا مالی اسکینڈل؟ بحث چھڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دبئی میں ایک نئی آن لائن سروس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے جس کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی 15 منٹ میں ڈیلیوری کی پیشکش نے صارفین کو حیران اور تقسیم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایپ اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت دی جا رہی ہے کہ وہ قربانی کے جانور، جیسے بکرے اور بھیڑیں، چند منٹوں میں آرڈر کر کے گھر منگوا سکتے ہیں۔ اس سروس کا دعویٰ ہے کہ تیز ڈیلیوری سسٹم کے ذریعے جانور 15 منٹ میں صارف تک پہنچا دیا جاتا ہے جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ صارفین اس جدید سروس کو سہولت اور ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایک بڑی تعداد اسے روایتی قربانی کے جذبے اور طریقہ کار سے ہٹ کر غیر معمولی اور متنازع تصور کر رہی ہے۔ اس پر آن لائن پلیٹ فارمز پر شدید بحث جاری ہے۔

متعلقہ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے عید قربانی کے جانور آرڈر کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جہاں صارفین مختلف پیکجز کے ذریعے جانور منتخب کر کے گھر تک منگوا سکتے ہیں۔

اس منفرد سروس نے جہاں ایک طرف جدید سہولتوں کی نئی مثال پیش کی ہے وہیں دوسری جانب روایتی تہواروں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار پر سوالات بھی کھڑے کر دئیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ خبر مسلسل وائرل اور زیرِ بحث ہے۔

Related Posts