کیا آپ کا بیلنس بھی خود غائب ہوجاتا ہے؟ جانیں موبائل کمپنیاں کیسے آپ سے کروڑوں کی ڈکیتی کرتی ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

How are cellular companies robbing the public?

پاکستان اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیرورگاری کے دور سے گزررہا ہے، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے تاہم مختلف مافیاز غربت کی چکی میں پستے عوام کا خون نچوڑنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، موبائل فون کمپنیاںبھی عوام کو خاموشی سے لوٹنے میں مصروف ہیں تاہم کوئی روکنے والا کوئی نہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے سیلولر موبائل نیٹ ورک کے دعویدار موبی لنک کے صارفین ہمیشہ بیلنس غائب ہونے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری کمپنیوں کے صارفین کے موبائل فون سے بھی اکثر بیلنس خود بخود غائب ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے بتایا کہ جتنا بھی بیلنس ڈلوا لوں دو تین دن میں ختم ہوجاتا ہے، میں تو کال بھی بہت کم کرتی ہوں۔ خاتون کا فون چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے موبائل پر سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی، کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روپے ۔

اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا حالانکہ انکے پاس سادہ سا بٹنوں والا موبائل ہے، ان پڑھ اور سیدھی سی عورت ہیں جنہیں کال سننے اور دو چار نمبروں پر کال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔اس غریب عورت سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل کمپنی روزانہ 35 روپے کی ڈکیتی کررہی ہے ۔

ملک میں صرف موبی لنک کے کروڑوں یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ 40 کروڑ سے زائد عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری لوڈ کروا کروا کر ان کا پیٹ بھرتی رہتی ہے

جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر ایک ملا کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں۔ بند کرنے کے لیے تین ملا کر سب کو باری باری ڈی ایکٹیویٹ کرلیں۔

Related Posts