مسیحی بہنوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا، دو گولڈ میڈلز سائبل اور ویرونیکا کے نام

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی سائبل سہیل اور ویرونیکا سہیل نے جنوبی افریقہ میں جاری ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لئے۔

بالترتیب 52 کلوگرام اور 57 کلوگرام کے زمرے میں مقابلہ کرتے ہوئے دونوں بہنوں نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ اعزازات حاصل کیے اور کھیل میں پاکستان کا نام بلند کیا۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ویٹ لفٹنگ کی بہنوں سائبل سہیل اور ویرونیکا سہیل کو یہ سنگ میل حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

رانا مشہود احمد خان اس جیت پر بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبل اور ویرونیکا کی ناقابل یقین صلاحیت اور لگن نے ملک کے لیے سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔ “ہمیں آپ کی شاندار کامیابی پر آپ دونوں پر فخر ہے۔

انہوں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کے مقام کو بااختیار بنانے اور بڑھانے کے لیے تمام ضروری وسائل اور تعاون فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts