دوستی نہ کرنے پر لڑکی کی ناک کاٹ دی، ہولناک ویڈیو کمزور دل والے نہ دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Man cuts off girl’s nose for declining friendship in DG Khan

ڈی جی خان: دوستی نہ کرنے کی رنجش پر خاتون کی ناک پر کٹ لگانے کا واقعہ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے نوٹس لے لیا۔

ڈی پی او نے تھانہ شاہ صدر دین پولیس کو ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیدیا، پولیس نے ملزمان ظفر لاشاری اور صفدر لاشاری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم صفدر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ظفر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے 8 ماہ قبل مسماۃ سلمیٰ کا ناک کاٹنے کی کوشش کی تھی، ویڈیو میں ملزمان ظفر اور صفدر لاشاری چاقو سے خاتون کے ناک پر کٹ لگا رہے ہیں،ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “اب نہیں “کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts