وفاقی ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر، ہوشربا رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی ملازمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر نکلی، ہوشربا دستاویز سامنے آگئی۔ ایک جانب وفاقی ملازمتوں میں مرد ملازمین کی تعداد لاکھوں میں ہے تو خواتین کی تعداد 32 ہزار سے بھی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفای ملازمتوں میں خواتین کے تناسب کی شرح 6 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ خواتین کیلئے مختص کوٹہ 10فیصد ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں بھی خواتین ملازمین موجود ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنز میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 81 ہزار 581 ہے جبکہ مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 126 ہے۔

دستاویز کے مطابق خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔ تازہ ترین ڈیٹا کے حصول کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں حکام نے خواتین کیلئے مختص 10فیصد کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی۔

Related Posts